• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس تمام ادویات کا وافر اسٹاک موجود ہے ،سی ای او میو ہسپتال

لاہور ( جنرل رپورٹر ) میو ہسپتال لاہور میں بے ہوشی سمیت کسی دوائی کی کوئی قلت نہیں بلکہ میو ہسپتال نے پی کے ایل آئی اور سروسز ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں کی بحرانی کیفت میں مدد کی ہے ہمارے پاس تمام ادویات کا وافر اسٹاک موجود ہے، تاہم ایکسرے ،سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کی فلمیں موجود نہیں زیر علاج مریضوں کی رپورٹ ڈاکٹرز کو ڈیجیٹل طریقہ کار کے مطابق فراہم کی جارہی ہیں یہ بات چیف ایگزیگٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ثاقت سعید نے ہسپتال میں ادویات کی قلت سے متعلق جنگ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کی ۔
لاہور سے مزید