• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 ہزار سے زائد اساتذہ کو پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے، امریکی قونصل جنرل

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم مکانیولے نےامریکی مشن کے زیر اہتمام پروفیشنل ڈویلپمنٹ آف ناوس انگلش ٹیچرز کے پانچ روزہ سکونتی پیشہ وارانہ نشوونما کے پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے پر پنجاب بھر سے انگریزی زبان کے 60 اساتذہ کو مبارکباد پیش کی، قونصل جنرل ولیم مکانیولے نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔قونصل جنرل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2005 سے اب تک پاکستان میں امریکی مشن نے انگریزی زبان کے 25 ہزار سے زائد اساتذہ کو پی ڈی این ای ٹی پروگرام اور دیگر پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے ہیں۔