• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی ملزم کو علاج کیلئے ہسپتال داخل کیا جائے، ہائی کورٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صفدر سلیم شاہد نے محمد افضل کی رٹ درخواست پر سی ہی او ملتان۔ایم ایس نشتر ہسپتال اور ایس ایچ او شمعون جوئیہ کو حکم دیا ہے کہ محمد اعظم کو علاج کیلیئے ہسپتال میں داخل کرایا جائے اور اس کا طبی معائینہ کرایاجائے۔اسے ماورائے عدالت پولیس مقابلے میں قتل کرنے سے گریز کیا جائے۔پیٹیشنر کے وکیل سید اطہر شاہ بخاری نے کہا کہ پولیس نے محمد اعظم کو شدید زخمی ہونے کے باوجود ہسپتال سے زبردستی ڈسچارج کرایا اسکے بھائی محمد نعیم کو بے گناہ قتل کردیا اور اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس گرفتار کرلیا۔
ملتان سے مزید