• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مشترکہ سازش کا ہر قانونی محاذ پر مقابلہ کرینگے، فرخ حبیب

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان سے خوفزدہ ہیں، بدنیتی پر مبنی ریفرنس دائر کئے گئے، پہلے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا اب انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے.

 الیکشن کمیشن اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مشترکہ سازش کا ہر قانونی محاذ پر مقابلہ کرینگے، عمران خان کیخلاف ریفرنس رجیم چینج سازش کے پارٹ IIکا آغاز ہے، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم سے ملا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 فرخ حبیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کوئی کیس نہیں، اوورسیز پاکستانی خود سامنے آگئے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی کہنا الیکشن کمیشن کیلئے شرمناک ہے.

 عمران خان کو پہلے وزارت عظمی سے ہٹایا گیا، اب انہیں انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ڈبہ ریفرنس ہے۔

اہم خبریں سے مزید