• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز نے ملک بھر میں دواؤں کی مزید قلت کا عندیہ دیدیا

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے پنجاب سمیت ملک بھر میں مزید ادویات کی قلت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حکومت سنجیدگی سے معاملات کو حل نہیں کرے گی،40ارب روپے کا ریفنڈ واپس نہیں کیا جائے گا اور ادویہ ساز کمپنیوں کو خام مال کی خریداری میں سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی، اسوقت تک ادویات کی قلت پر قابوپانا ادویہ ساز کمپنیوں کے بس کی بات نہیں ۔ذرائع کےمطابق ملک بھر میں ادویات کی قلت کے حوالے سے گزشتہ روز وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم ٹاسک فورس اور پی پی ایم اے کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے اپنے مسائل اورمشکلات سے آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید