• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، خواتین، بچے، صحافی اور بزرگ مستثنیٰ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک امن و امان کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی،پابندی کی سفارش آئی جی سندھ کی جانب سے کی گئی تھی،محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے ، بزرگ شہری،خواتین،معذور افراد،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید