• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور صوبوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر اتفاق نہ ہوسکا

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاق اور صوبوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر اتفاق نہ ہوسکا۔ پہلے مرحلے میں 5 ڈسکوز کی منیجمنٹ نجی شعبے کو دینے کی تجویز، صوبوں میں معاملات طے ہونا باقی ہیں،ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جلد نجکاری کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ وفاق کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے چاروں صوبوں کو خط لکھا جاچکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے ڈسکوز کی نجکاری کے معاملات طے نہ ہو سکے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاق کی جانب سے لکھے گئے خط پر سندھ حکومت کی جانب سے بات چیت کی گئی ہے، پہلے مرحلے میں خسارے کا شکار 5 ڈسکوز کی منیجمنٹ نجی شعبے کو دینے کی تجویز ہے جس میں حیدر آباد، سکھر اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی منیجمنٹ نجی شعبہ کو دینے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی منیجمنٹ بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔
اہم خبریں سے مزید