• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو تربیت کیلئے چین بھیجا جارہا ہے، چیئرمین ریلوے

کراچی(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا کا کہنا ہے کہ افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو بین الاقوامی تربیت کیلئے چین بھیجاجارہا ہے جس کے اخراجات پاکستان کو بوگیاں فراہم کرنے والی کمپنی برداشت کرےگی۔ چیئرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا نے واضح کیا ہے کہ ریلوے افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو تربیت کیلئے چین بھیجاجارہاہے، چین سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہونے کی صورت میں پاکستان ریلوے خود کوچز تیارکرسکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق ریلوے آفیشلز اور افسران کے دورےکے اخراجات پاکستان کو بوگیاں فراہم کرنے والی چینی کمپنی برداشت کرےگی۔
اہم خبریں سے مزید