• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی طرف سے یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا پیکیج متوقع

یوکرین کے ہوائی اڈے پر امریکا کی طرف سے بھیجا گیا اسلحہ جہاز سے اتارا جارہا ہے۔
یوکرین کے ہوائی اڈے پر امریکا کی طرف سے بھیجا گیا اسلحہ جہاز سے اتارا جارہا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے یوکرین کے لیے ایک ارب ڈالر مالیت کے نئے سیکیورٹی معاونت پیکیج کی فراہمی جلد متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اب تک کا سب سے بڑا پیکیج ہوگا جس میں طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ہتھیار اور بکتربند میڈیکل ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

نئے پیکیج کا اعلان پیر تک کر دیا جائے گا اور اس طرح 24 فروری سے اب تک امریکا کی طرف سے یوکرین کو ملنے والی امدادی رقم 8.8 ارب ڈالر ہوجائے گی۔

عہدیداران نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے اب تک اسلحہ پیکیج پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

امریکا کی جانب سے یوکرین کو فراہم کردہ پیکیج میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ہتھیار اور 50 بکتربند میڈیکل گاڑیاں شامل ہوں گی۔

قبل ازیں پینٹاگون نے یوکرینی شہریوں کو جرمنی میں واقع اپنے ہوائی اڈے پر قائم عسکری اسپتال میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ پینٹاگون نے 55 کروڑ ڈالر مالیت کے ایک علیحدہ سیکیورٹی معاونت پیکیج میں یوکرین کے لیے طویل تر مار کرنے والے آرٹلری راکٹ سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نئے سیکیورٹی معاونت پیکیج پر صدر بائیڈن اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے دستخط کریں گے جس کے لیے انہیں کانگریس سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں۔

یاد رہے کہ یوکرین کی خاتون اول نے روس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے امریکا سے ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید