• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی اور کشمیر میں درندگی پر عالمی برادری کا آنکھیں بند کر دینا افسوسناک ہے،مولانا امجد خان

لاہور(خبر نگار)جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے کہاہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری اور مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرے کی جےیو آئی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی اور کشمیر میں بھارتی درندگی پر عالمی برادری کا آنکھیں بند کر دینا افسوسناک عمل ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ نہتے فلسطینیوں پر صہونیوں نے ظلم وتشدد کا بازار گرم کر کے انسانیت کی تمام حد پار کر دیں ہیں انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کو ان حق خودارادیت دینے تک جمعیت علماء اسلام ان کی ہر طرح کی حمایت جاری رکھے گی انہوں نے کہاکہ کب تک نہتے فلسطینی قر بانیاں دیتے رہیں گے مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ بھارتی حکومت چوتھے جنیوا کنونشن اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔