• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابلتے گٹر،ٹوٹی سڑکیں، بیروزگاری اور مہنگائی ہماری تقدیر نہیں، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ ابلتے گٹر، کوڑے کے ڈھیر،ٹوٹی سڑکیں،بے روزگاری اور مہنگائی جیسے عذاب ہماری تقدیر نہیں ہے،انتخابات میں بار بار غلط فیصلوں سے ہم نے یہ عذاب اپنے اوپر خود مسلط کیا ہے، بار بار کی غلطی غلطی نہیں رہتی بلکہ دانستہ کیا جانے والا جرم بن جاتی ہے، جسکی سزا آنے والی نسلو ں کو بھگتناپڑتی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ انتخابات بلدیاتی ہو یا قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات آج ہو یا کل جب بھی ہو اب فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیجئے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے اپنی رہائشگا ہ پر اندرونِ سندھ سے آئے مہاجر اکابرین کے ایک وفد سے شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہم سب کو دو باتیں اپنے دماغ سے نکال دینی چاہیں، ایک یہ غلط فہمی کہ کو ئی غیر ہماری مدد کریگا ہمیں ایک دوسرے کی مدد خود کرنی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید