• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ، چڑیا گھر کےدرجن بھر شیروں کی شہریوں کو نیلامی

لاہور(اے ایف پی) لاہور کے چڑیا گھر نے درجن بھر ببر شیروں کو نیلامی کے ذریعے شہریوں کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے، حکام کوہر شیر تقریباً 20 لاکھ میں فروخت ہونے کی امید، نیلامی میں کوئی بھی حصہ لے سکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر کاکہناہےکہ اس اقدام سے نہ صرف چڑیا گھر میں جگہ کشادہ ہوگی گوشت پر اٹھنے والے اخراجات بھی کم ہونگے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور سفاری چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ کا ہے کہ اس وقت چڑیا گھر میں اتنے زیادہ ببر شیر اور چیتے ہیں کہ انہیں گھومنے پھرنے کے لیے مخصوص احاطے میں جانے کے لیے باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے،جانورں کو نیلام کرنے سے نہ صرف جگہ کشادہ ہوگی بلکہ گوشت پر اٹھنے والے اخراجات بھی کم ہوں گے،اس وقت چڑیا گھر میں 29 شیر ہیں، حکام 11 اگست کو ان میں سے 12 شیروں کو فروخت کرنے کے لیے نیلامی کا ارادہ رکھتے ہیں جن کی عمریں دو سے پانچ سال کے درمیان ہیں، چڑیا گھر میں 6چیتے اور 2تیندوے بھی ہیں،قدرتی ماحول کے تحفظ کی تنظیمیں شیروں کو فروخت کرنے کی مخالف ہیں۔ماحولیاتی گروپ ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ جانوروں کو بیچنے کی بجائے دوسرے بڑے چڑیا گھروں میں منتقل کیا جائے یا ان کی افزائش نسل کرنے والی شیرنیوں کی نس بندی کی جائے یا انہیں مانع حمل ادویات دی جائیں۔تنظیم کی عہدے دار عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ’چڑیا گھروں کے درمیان جانوروں کا تبادلہ یا عطیہ کرنا بہت عام بات ہے، ایک بار جب چڑیا گھر جیسا ادارہ جنگلی حیات کی قیمت مقرر کر دیتا ہے تو وہ تجارت کو فروغ دے رہا ہوتا ہے جو جانوروں کے تحفظ کے لیے نقصان دہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید