• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی میں عمران خان سے بہتر امیدوار کوئی اور نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں تجزیہ کاروں اظہر کاظمی ، ارشاد بھٹی ، حفیظ اللہ نیازی اور مظہر عباس نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی میں عمران خان سے بہتر امیدوار کوئی اور نہیں ، 9نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ سیاسی ہے ، اسمبلیاں تحلیل کرنے کے الٹی میٹم کا مقصد حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھانا ہے ۔ پہلے سوال کیا عمران خان کا قومی اسمبلی کی تمام نو نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کا قومی اسمبلی کی نو نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ سیاسی ہے، پی ڈی ایم پراعتماد ہے تو ان نو نشستوں پر عمران خان کے مقابلے میں آصف زرداری، بلاول زرداری اور مولانا فضل الرحمن کو کھڑا کرے۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا 9نشستوں پر ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ درست لیکن بہت بڑا جوا ہے ، پی ٹی آئی میں عمران خان سے بہتر امیدوار کوئی اور نہیں ہے۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کا ضمنی انتخابات میں تمام نشستوں پر لڑنے کا فیصلہ موجودہ حالات میں اچھی حکمت عملی ہے لیکن انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ضمنی انتخابات میں تمام 9نشستوں سے لڑنے کا فیصلہ بہتر ہے۔
اہم خبریں سے مزید