• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ کی خاطر جینا اور مرنا یہی فلسفہ شہادت ہے، علّامہ شہنشاہ نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرّم کی آٹھویں مجلس سے بعنوان”عقیدہ امامت “ خطاب کرتے ہوئے علّامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ عقیدہ امامت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے،انہوں نے کہا کہ اگر ہم حسینیت کے سائے میں زندگی گزاریں گے تو ہماری دُنیا بھی بہتر ہوجائے گی اور آخرت بھی، فلسفہ شہادت یہی ہے کہ اللہ کی خاطر جینا اور اللہ کی خاطر مرنا،دِین پر سب کچھ قربان کیا جاسکتا ہے لیکن دِین کو کسی چیز پر قربان نہیں کیا جاسکتا، علّامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سقّائے سکینہ ؓ حضرت عباسِ علمدار ؓ کے مصائب بیان کیے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید