• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجر عباس میڈلز کی دوڑ میں سب سے آخری پوزیشن پر

بر منگھم( نمائندہ خصوصی) 30سال بعد ایتھلیکٹس کے200 میٹرز ریس مقابلے میں فائنل میں پہنچنے والے پاکستانی ایتھلیٹس شجر عباس میڈلز کی دوڑ میں سب سے آخری آٹھویں پوزیشن حاصل کرسکے،ان کی ٹائمنگ21.16رہی، ٹرینڈاڈ کے رچرڈ جیریمی نے اس مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، پاکستانی ایتھلیٹ شجرعباس اتوار کی صبح بر منگھم سے کونیا ترکی روانہ ہوگئے جہاں وہ اسلامک گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گے، دل چسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی دستے کے منتظمین کو ان کے فائنل میں پہنچنے کا یقین نہیں تھا جس کی وجہ سے ان کی ترکی کے لئے فلائٹ ہفتے کی صبح کی بک کرائی گئی تھی مگر فائنل میں پہنچنے کی صورت میں اسے تبدیل کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید