• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو گروپوں میں مسلح تصادم، مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی، دکان سے سولر پلیٹ چوری

سکھر (بیورو رپورٹ/نامہ نگاران)دو گروپوں میں مسلح تصادم )مختلف حادثات و واقعات میں3افراد ہلاک، 9ز خمی، دکان سے سولر پلیٹ چوری، سکھربیراج کے گیٹ نمبر 30سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، ایدھی سینٹر سکھر کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس کی معرفت ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو غسل و کفن دیکر نواں گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔خیرپور گوٹھ موتھپارجا میں اراضی کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم فائرنگ میں ایک شخص مارا گیا تین افراد زخمی ہو گئے گاؤں میں کشیدگی تفصیلات کے مطابق خیرپور میں رسول آبا دکے قریب گوٹھ موتھپارجا میں اراضی کے تنازعے پر چنہ برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم ہو گیا تصادم کے دوران فائر کھولے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص حبدار چنا مارا گیا جبکہ تین افراد عمران چنو ، محرم چنو اور محمد حسن چنو زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس فورس نے گوٹھ موتھپارجا میں پہنچ کر حبدار چنہ کی لاش اور زخمیوں کو اٹھا کر اسپتال پہنچایا پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کےحوالے کر دی گئی جبکہ زخمی زیر علاج ہیں واقعے کےبعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ہے تاہم علاقے کے بزرگوں نے جوابی رد عمل کو روک دیا ہے تاہم گاؤں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔ احمد پور تھانے کی عمارت کے دو کمرے گر گئے کوٹ ڈیجی میں دیہاتی کا گھر گر گیا فیض گنج میں خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں تصادم 6 افراد زخمی ہو گئے احمد پور کے مرکزی چوک کی دکان سے سولر پلیٹ چوری تفصیلات کے مطابق احمد پور کےتھانے کی عمارت کے دو کمرے گر گئے کمرے گرنے کے دوران تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں میں بھگدڑ مچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران احمد پور تھانے کی عمارت کمزور ہو گئی ہے جس کی وجہ سے تھانے کے دو کمرے گر گئے دریں اثناء کوٹ ڈیجی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے دیہاتی اقبال بگٹی کے گھر کی چھت گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوادریں اثناء فیض گنج میں خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں نظیر خاصخیلی ، رانو خاصخیلی اور دلبر خاصخیلی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تصادم برادری تنازعے پر ہوا زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا دریں اثناء احمد پور شہر کے مرکزی چوک پر قائم ریاض احمد کی دکان کی چھت سے نامعلوم چور سولر پلیٹ چوری کر کے لے گئے پولیس ذرائع کے مطابق دو ملزمان گرفتار کیے ہیں ۔میرپورماتھیلو پولیس نےخفیہ اطلاع ملنےپرجروارلنک روڈپرموٹرسائیکل سوارفاروق ولدعاشق بوزدار کوگرفتارکرکے اسکے قبضے سے5 کلوچرس برآمدکرکےمقدمہ درج کرلیا میرپور پولیس کےمطابق ملزم مشہور منشیات فروش ہے ۔معمولی بات پرملہن اورلانگاہ برادری کے لڑکے آپس میں لڑپڑےسرمیں چوٹ لگنے سے 15سالہ راجاحسین ملہن ہلاک ہوگیالاش کوسول اسپتال منتقل کی گئی جہاں سےضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالے کر دیا گیا۔ شہدادپور شہر سے دو کلومیٹر دور کاٹن فیکٹری کے سامنے دو مسلح رہزنوں نے قصبہ براچڑی کے رہائشی محنت کش شہراز سولنگی کو اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے 10ہزار روپے ،قیمتی موبائل لوٹ لیا مزاحمت کرنے پر ملزمان نے شہراز سولنگی کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا پولیس نے وقار ماچھی اور شاکاعرف ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے علاوازیں شہدادپور سانگھڑ روڑ پر واقع قصبہ لانڈھی میں مکان کی چھت گرنے سے 50سالہ لطف تھئیم ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ۔

سندھ بھر سے سے مزید