• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر مزید بھارتی ظلم و بربریت، برداشت نہیں کرینگے

ڈگری ( نامہ نگار) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات منعقد ہوئیں۔ڈگری کی این جی او زندگی فائونڈیشن کے ڈائریکٹر عرفان زمان اعوان نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر پر ظلم زیادتیاں نا انصافیاں ختم کرائی جائیں۔ کشمیر پر مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری میں زندگی فائونڈیشن کے مرکزی آفیس سے ڈگری بائی پاس تک نکالی جانی والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر پر مزید بھارت کی ظلم وبربریت زیادتی، جارحیت برداشت نہیں کریں گے ۔کشمیر کی آزادی اور اس پر ہونے والے ظلم کے خلاف وطن کا ہر بچہ بچہ ڈھال بن کر سامنے آئے گا۔ اور کشمیر بن کے رہے گاپاکستانریلی میں پاکستان اور کشمیر کے حق میں نعرے اور بھارت کی جارحیت کے خلاف نعرے بلند کئے گئے۔ ریلی میں زندگی فائونڈیشن کے سی او رزاق حیدر اعوان ۔صحافی اشفاق احمد اشفی، پاکستان تحریک انصاف کی ڈویژنل خاتون رہنما رخسانہ علی شیر قائم خانی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں ۔زندگی فائونڈیشن سمیت دیگر این جی اوز کے ذمیداران نے شرکت کی. علاوہ ازین ڈگری میں محکمہ ایجو کیشن کے زیر اہتمام ریلی گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سے شہر کے مرکزی محمدی چوک تک نکالی گئی۔ جس کی قیادت تعلقہ سیکنڈری ایجوکیشن افیسر میر فضل محمد تالپور اور پرنسپل میراحمد خان تالپور کررہے تھے۔ ریلی میں اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم وستم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کو انکا حق خود اداریت دینے کا مطالبہ کیا۔ ڈگری کے گورنمنٹ مین بوائز پرائمری اسکول میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر اسکول اسمبلی میں طلبہ و طالبات نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ بعدازاں اسکول ہیڈ مسٹریس محترمہ اسما سردار صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‏مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی طرف سے جاری ظلم و جبر اور استحصال کی سیاہ رات جلد ڈھلنے والی ہے، آزادی کا سورج کشمیر پر جلد طلوع ہونے والا ہے۔ مرکزی انجمن تاجران کے ڈویژنل صدر و شہری حقوق کمیٹی کے مرکزی نگراں عبدالجبارخان نے "جنگ"سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کو جبری طور پر مسلط ہوئے پورے تین سال ہوگئے ہیں۔ آج کا دن بھارت کی استحصالِ کشمیر پالیسی کا سب سے بڑا سیاہ ترین دن ہے۔ آج کے دن بھارتی حکومت اور مودی سرکار نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے کشمیریوں کو اُنکے آخری بنیادی حق سے بھی محروم کردیا اور بھارت کے آئین سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے جو کہ بھارت کی آزادی کے اکابرین تھے جنہوں نے کشمیریوں کو یہ حق دیا تھا وہ حق بھی کشمیریوں سے واپس لے لیا .گویا کہ اپنے ہی اکابرین کی پالیسی کی نفی کردی۔ پانچ اگست کا دن برصغیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ بھارتی حکومت کی جارحیت اور استحصالی ہتھکنڈے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کشمیریوں کی حق خودارادیت اور قربانیاں بے مثال ہیں جو تشدد کے آگے نہیں جھکے وہ ناصرف اس بنیادی حق کے لئے آخری حد تک لڑیں گے. بلکہ کشمیر کی مکمل آزادی بھی حاصل کریں گے۔ کشمیریوں نے پچھلے 75 بر س میں یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی حق خودارادیت اور اپنی آزادی سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ آج پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی جنگ میں کشمیریوں کے ساتھ ہے۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کو جلد آزادی نصیب ہو۔

سندھ بھر سے سے مزید