• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر (بیورو رپورٹ) شہر و نواحی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی۔ علی الصباح بند ہونیوالی موبائل فون سروس رات گئے بحال ہوئی۔ محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کی فضاء کو بحال رکھنے کے لئے سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل رکھی گئی۔ سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں 8محرم الحرام کی شام سے ہی موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی تھی، 9محرم کو بھی دن بھر موبائل فون سروس بند رہی، جو کہ رات 10بجے کے بعد جزوی طور پربحال ہونا شروع ہوئی۔ واضح رہے کہ یوم عاشور کو بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

سندھ بھر سے سے مزید