• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈگری (نامہ نگار)وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے فوجی جوان محمد سلیم راجپوت شہید کی تیسری برسی پیر کو منائی گئی .تین برس قبل دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے- مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان وطن عزیز پاکستان پر قربان کر کے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کرنے والے میرواہ گورچانی کے سپوت پاک فوج کے حوالدار محمد سلیم راجپوت شہید کی تیسری برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی. شہید کے والد رانا کرامت علی راجپوت اور شہریوں نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی. اور ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی اور شہید کے بلند درجات کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد اور لنگر کا اہتمام کیا گیا- تین برس قبل کشمیر کے محاذ پر پاک فوج سندھ ریجمنٹ کے بہادر جوان میرواہ گورچانی کے رہائشی حوالدار محمد سلیم راجپوت دشمن کے ساتھ بڑی بہادری اور جانفشانی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے -شہید حوالدار محمد سلیم راجپوت نے سینے پر دشمن کا گولا لگا، جام شہادت نوش کر کے وطن عزیز پاکستان کے لئے عظیم قربانی دی جس پر پوری پاکستانی قوم اور خاص طور پر میرواہ گورچانی کی عوام کو فخر ہے۔
سندھ بھر سے سے مزید