• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق حکومت نے IMF سے سخت شرائط و ضوابط پر معاہدہ کیا، یوسف رضاگیلانی

ملتان (اے پی پی)سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تو ان کی صاحبزادی این اے 157کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد ایم این اے کی حیثیت سے اسمبلی کا حلف کیسے اٹھائیں گی۔ سابق حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سخت شرائط و ضوابط پر کیا گیا ۔پچھلی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سخت ٹرم اینڈ کنڈیشنز پر معاہدے کیے اورموجودہ حکومت ان معاہدوں کو پورا کرنے کی پابند تھی جس کے نتیجے میں مہنگائی ہوئی۔پیر کو یہاں مختلف ماتمی جلوسوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ملک کے ساتھ ہوتے ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید