• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 8اگست کے وکلاء کو سازش ومنصوبےکے تحت ظلم کانشانہ بنایا گیا،پنجاب بار کونسل

لاہور(کورٹ رپورٹر) پنجاب بار کونسل کےوائس چیئرمین سید جعفر طیار بخاری اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی محمد فاروق کھوکھر و ممبران نے آٹھ اگست کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہدا کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ سانحہ آٹھ اگست بد ترین دہشت گردی کا واقعہ ہے اور سیاہ دن تھا۔ حکومت اور امن و امان بحال کرنے والے ادارے سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔ سانحہ 8اگست کے وکلاء کو ایک سوچی سمجھی سازش ومنصوبےکے تحت ظلم کانشانہ بنایا گیا،جس میں 56 وکلاء شہید اور 92 کے قریب وکلاء زخمی ہوئے۔
لاہور سے مزید