کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے کھلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرنا بے سود رہا،دکانوںمیں کھلی سگریٹ کی فروخت جاری،کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کےخلاف بھی کاروائی نہ ہوسکی تفصیلات کے مطابق ٹبیکو کنٹرول سیل کی سفارشات پرھکومت نے انسداد تمباکو نوشی ایکٹ میں ترامیم کی تھی اور قانون کو پہلے سے زیادہ سخت کیا گیاتھاجس کے مطابق کھلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی جبکہ کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کےخلاف بھی سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کہ آج بھی دکاندار سرعام کھلی سگریٹ فروخت کرتے ہیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں پر بھی سگریٹ فروخت کی جاتی ہے تاہم ٹو بیکو کنٹرول سیل کےذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کھلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کے قانون پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔