• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچ پل ہلکی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا

کوئٹہ( این این آئی) حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہونے والا مچھ پل ہلکی ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہونے والے مچھ پل کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بحال کر دیا گیا ہے پل بند ہونے سے قومی شاہراہ اور مچھ شہر کے درمیان ٹریفک کی آمد و رفت کافی دنوں تک معطل تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا وزیراعلیٰ میر عبد القدو س بزنجو نے پل کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی نگرانی میں انتظامیہ اور محکمہ مواصلات کی دن رات کی محنت اور کوششوں سے پل پر ٹریفک بحال کر دی ۔ 
کوئٹہ سے مزید