• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کیلئے تمام مکاتب فکر علماء کو شامل رکھنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں یوم عاشور کے موقع پر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن( ر) ثاقب ظفر نے جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو آن بورڈ رکھا جائے اور ناخوشگوار واقعات روکنے کے لئے ضلعی امن کمیٹیوں کے ممبران کی خدمات حاصل کی جائیں،منافرت پر مبنی تقاریر کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور وال چاکنگ اور لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور سول انتظامیہ اور پولیس کے مابین بہترین رابطہ کار قائم رکھا جائے۔کیپٹن (ر )ثاقب ظفر نے تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ملتان سے مزید