• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم چور وں نے گھر کا صفا یا کر دیا،لاکھوں کا سامان چوری

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ تا تا راکے علاقے فیز 6میں نامعلوم چور وں نے شہر ی کے گھر کا صفا یا کر دیااورلاکھوں مالیت کا سامان چوری کرنے کے بعد رفوچکر ہوگئے، مد عی سلیم خان ولد صا لح خان سکنہ ہنگو حال فیز 6سیکٹر F5نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے تاتارا پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر میں نامعلوم چورو ں نے گھس کر ایک فریج،فریزر، ایل سی ڈی،2 جر نیٹرز، 2 لیپ ٹاپ، 2 واشنگ مشینیں اور دیگر چھوٹا ساما ن چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے نامعلوم چورو ں کے خلاف مقد مہ درج کر لیا اور گھر سمیت قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے جبکہ متاثرہ افراد کے بیانات بھی قلمبند کرلئے ہیں۔
پشاور سے مزید