• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ اور رفقا نے دین متین کا پرچم بلند کردیا،علمائے کرام

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) دنیابھر کی طرح بسلسلہ بیاد شہادت نواسہ رسولؐ جگرگوشہ بطول فرزند حضرت علی المرتضیٰؓ شہدائے کربلاحضرت امام حسینؓ اور دیگر خانوادہ رسولؐ کے حوالے سے سالانہ مرکزی جلوس نکالا گیا۔ یوم عاشور کا جلوس پلیٹفیلیڈ پارک سے شروع ہوکر ویمزلو ،کیرمیل سے گزرتا ہوا جعفریہ اسلامک سنٹر میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ذوالجناح ،تعزیہ اور علم حضرت عباس بھی برآمد کیا گیا، جلوس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ جلوس کی نگرانی گیرٹر مانچسٹر پولیس اور سیکورٹی اداروں نے کی، کیری میل، ویمزلو روڈ پر مشربات کی سبیلیں اور حسینی لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سے امام بارگاہ مساجد اسلامک سنٹر،الحسین مسجد چیھتم ہل،رضا فاویڈشن،المرتضی اسلامک سنٹر ،محبان آہل بیت،ٹین ڈیز،ائی یو،ایس،جامع المنتظر،جعفریہ اسلامک سنٹر اور دیگر کے تعاون سےجلوس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ گریٹر مانچسٹر کے دیگر شہروں اولڈھم، بولٹن، اشٹن، بری، اسٹاکپورٹ، برنلے، نلسن، بلیک برن، پرسٹن، بریڈفورڈ کے علمائے اکرام، بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد شریک ہو ئی۔ علمائے کرام نے شہدائے کربلاؒ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام اور ان کے رفقا نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر دین متین کا پرچم ہمیشہ کے لئے بلند کر دیا۔ علمائے کرام اور ذاکرین نے اپنے خطابات میں زور دیا کہ آج مسلم امہ کے اندر اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی، حق و سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔
یورپ سے سے مزید