• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو اسرائیلی ہوائی اڈے سے ترکی جانے کی اجازت

یروشلم(اےایف پی)اسرائیل نےمغربی کنارےکےفلسطینیوں کواسرائیلی ہوائی اڈے رامون سےترکی کےسفرکی اجازت دیدی، ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ساحلی شہرایلات سے پائلٹ پروگرام کے تحت خصوصی پروازیں ہفتے میں دوبارچلیں گی اوراگست کے آخر میں استنبول اور انتالیہ تک ترکی کی فضائی کمپنیاں اٹلس اور پیگاسس یہ پروازیں شروع کریں گی اور ایئربس اے 321 طیارے استعمال کریں گی۔اتھارٹی نے کہاکہ اکتوبر میں پیگاسس ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی اور ان کے ذریعے اسرائیلی شہری ترکی کا سفرکرسکیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید