• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں پولیو وائرس سے بچاؤ کیلئے بچوں کو ویکسین کی اضافی خوراک دینے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) نکاسی آب کے نظام میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک سے 9 سال کی عمر کے تمام بچوں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے بچوں کو پولیو کے مرض سے بچانے کے لیے نئے ویکسین بوسٹر پروگرام کا اعلان کیا۔ یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ فروری سے اب تک شمال مشرقی اور وسطی لندن سے نکاسی آب کے 19 نمونوں میں 116 پولیو وائرس کو شناخت کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس وائرس سے کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں مگر اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

دنیا بھر سے سے مزید