• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں کرسمس پر بھی اسرائیلی بمباری، ڈرونز کی گونج میں مسیحی برادری کی خاموش عبادات

غزہ (جنگ نیوز) غزہ میں کرسمس پر بھی اسرائیلی بمباری، ڈرونز کی گونج میں مسیحی برادری کی خاموش عبادات، جنگ بندی کے باوجود غزہ میں خوف اور سوگ کی فضا، غزہ شہر اور اطراف میں رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ چرچز نے سکیورٹی خدشات اور عمومی سوگ کے باعث تقریبات یا تو محدود کر دیں یا منسوخ، بیشتر نجی دعاؤں تک محدود رہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی مسیحیوں نے کرسمس ایک ایسی فضا میں منایا جہاں اسرائیلی بمباری کی آوازیں اور ڈرونز کی مسلسل گونج جشن پر حاوی رہی۔ الجزیرہ کی ٹیم کے مطابق غزہ شہر اور اطراف میں رات بھر مشرقی علاقوں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کے باعث کرسمس کی خوشیاں مدھم ہو گئیں۔ عبادات کو بڑے اجتماعات کے بجائے چرچ کی دیواروں کے اندر مختصر اور نجی دعاؤں تک محدود رکھا گیا، کیونکہ عوام کے مطابق حقیقی معنوں میں جشن منانے کا کوئی ماحول موجود نہیں تھا۔غزہ کے واحد کیتھولک چرچ، ہولی فیملی چرچ، میں دو برس بعد پہلی بار کرسمس کی عبادات گولہ باری اور فائرنگ کی آوازوں کے بغیر ہوئیں، تاہم یہ دن بھی غم سے خالی نہ تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید