مقبوضہ بیت المقدس ( اے ایف پی) فلسطینی شخص کا چاقو اور گاڑی سے حملہ، 2اسرائیلی ہلاک، صہیونی فوج کا انتقامی کارروائی کا اعلان، حملہ بیت شیان شہر میں ایک 68 سالہ شخص کو گاڑی سے کچلنے سے شروع ہوا، بعد ازاں روڈ 71 پر ایک نوجوان خاتون کو چاقو مارا گیا۔ حملہ آور کو گولی لگنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، اسپتال منتقل، مغربی کنارے کے گاؤں قباطیہ سے تعلق پروہاں فوجی آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی۔ جمعہ کو شمالی اسرائیل میں ایک فلسطینی حملہ آور نے چاقو کے وار اور گاڑی چڑھانے کے حملے میں ایک مرد اور ایک خاتون کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد اسرائیلی وزیرِ دفاع نے مغربی کنارے میں حملہ آور کے آبائی گاؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ بیت شیان شہر میں ایک 68 سالہ شخص کو گاڑی سے کچلنے سے شروع ہوا، بعد ازاں روڈ 71 کے قریب ایک نوجوان خاتون کو چاقو مارا گیا، جبکہ افولا کے قریب ماعونوت جنکشن پر ایک شہری کی مداخلت کے بعد حملہ آور کو گولی لگنے پر گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔