• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑی چوٹیوں پر آباد اسرائیلی آبادکاروں کے منظم حملے، فلسطینیوں کی بے دخلی تیز

کراچی ( نیوز ڈیسک) پہاڑی چوٹیوں پر آباد اسرائیلی آبادکاروں کے منظم حملے ،فلسطینیوں کی بے دخلی تیز، 2025 مغربی کنارے میں آبادکار تشدد کا سب سے خونی سال، 750سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے،غیرقانونی آؤٹ پوسٹس کو بستیوں میں بدل کر فلسطینی ریاست کا راستہ روکنے کی حکمتِ عملی بے نقاب، برطانوی خبر رساں ادارے کی تحقیق کے مطابق اسرائیلی آبادکار مغربی کنارے میں پہاڑی چوٹیوں پر قائم غیرقانونی آؤٹ پوسٹس سے منظم حملوں کے ذریعے فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کر رہے ہیں، جہاں اقوام متحدہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2025 اسرائیلی شہری تشدد کے لحاظ سے ریکارڈ کا سب سے پُرتشدد سال رہا اور ان حملوں میں 750 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے، جبکہ پیس ناؤ کے مطابق اسی سال 80 نئی آؤٹ پوسٹس قائم کی گئیں۔

دنیا بھر سے سے مزید