• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت کے 2 میجر لینڈ مارک‘ وزیراعظم 14 اگست کو افتتاح کرینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) راول فلائی اوور پراجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر 14اگست 2022ء کو کرینگے۔اس پراجیکٹ پر ایک ارب 20کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر فیصل زمان کے مطابق پراجیکٹ کی تکمیل میں فلائی اوور‘ انڈر پاس شامل ہیں۔ 2سال میں مکمل کرنے کی معیاد مقرر کی گئی لیکن وزیراعظم شہباز شریف کے اسپیشل احکامات پر راول فلائی اوور تین ماہ پہلے ہی مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پروگرام کے مطابق اسے 24مہینے میں مکمل ہونا تھا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر فیصل زمان کے مطابق راول فلائی اوور انڈر پاس کی تعمیر کا کام 24اکتوبر 2020ء کو شروع ہوا اور اسے 24اکتوبر 2022ء کو مکمل کرنا تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کو فلائی اوور تین ماہ پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ عامر علی احمد نے دن رات کام مکمل کر کے 14 اگست 2022ء کو اسے ہر لحاظ سے مکمل کرایا ہے۔ فلائی اوور پر جدید ٹیکنالوجی کی کارپیٹنگ اور لین مارکنگ کا کام دن رات جاری رکھا گیا۔ اب فلائی اوور کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے لیکن اس کے انڈر پاس کا کام تیس فیصد کر لیا گیا ہے‘ باقی ستر فیصد کام 24اکتوبر 2022ء سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے فلائی اوور کی دیواروں پر اپنے معتمد خاص ڈائریکٹر عمر صغیر کو خصوصی ہدایات دیں‘ جنہوں نے اس فلائی اوور کو وفاقی دارالحکومت کے شایان شان بنانے کے لئے فلائی اوور کے دونوں اطراف اسلام آباد کی فیصل مسجد‘ پاکستان مونومنٹ اور بارہ دری ایف نائن پارک کے ڈیزائن بنانے کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید