• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال میٹرک کے اے ون طلباء کو حکومت رقم نہ جاری کرسکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ سال 2021 میں میٹرک کے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے میٹرک بورڈ کراچی نے 25000 روپے نقد انعامی رقم دینے کا اعلان کیا تھا مگر افسوس تاحال ان طلباء کو انعامی رقمنہیں مل سکی جبکہ میٹرک 2022کے امتحانی نتائج کا اعلان بھی جلد ہونے والا ہے ۔ طلباء کیساتھ ہونے والی اس ناانصافی پر پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چئیرمین انور علی بھٹی اور مرکزی عہدریدران محمد انور ،محمد عالم شیر اعوان ، محمد فاروق، مسز جبین نوید ، اختیار احمد مر کھیانی عبدالحمید شیخ اور دیگر عہدیدران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ طلباء کو جلد بورڈکی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم سے نوازا جائے۔
اہم خبریں سے مزید