• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخد مت فاونڈیشن کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان روانہ

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے 70لاکھ روپے مالیت کاامدادی سامان روانہ کیا گیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر نے متاثرہ علاقوں کے لیے ٹرکوں کو روانہ کیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کے لیے وقف ہے اور سات بڑے شعبوں میں خدمات جاری رکھے ہو ئے ہے۔
اسلام آباد سے مزید