• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے متحرک ہے،عمر سرفراز چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادی سامان کی فراہمی کا عمل تندہی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے میانوالی اور ڈی جی خان ڈویڑن میں 29 ریلیف کیمپس قائم کیے جن میں 190 گھرانوں کے 994 افراد ابھی بھی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 11461 گھرانوں میں ایک ماہ کے لیے راشن بیگ، 12189 گھرانوں میں خیمے تقسیم کیے گئے ہیں۔