• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سول ہسپتال کے شہداء کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا‘ کلثوم پانیزئی

کوئٹہ(پ ر)سماجی و سیاسی کارکن کلثوم پانیزئی نے 8 اگست 2016 کےسانحہ سول ہسپتال کو کوئٹہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے جس دن بلوچستان کے سینئر قانون دانوں کو شہید کیا گیا۔ پڑھے لکھے قانون دانوں کے جانے سے پشتونوں کے ساتھ پورے بلوچستان کو بہت نقصان پہنچا۔ 8 اگست 2016 کو بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد جب ان کی میت سول ہسپتال لائی گئی تو کوئٹہ کے وکلاء کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی۔ اس دوران خودکش دھماکے میں 100 سے زیادہ وکلاء شہید ہوگئے جس میں دو صحافی تھے اور تقریبا 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔
کوئٹہ سے مزید