ملتا ن (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان اور بہاولپور بنچزمیں چھٹیوں کے چھٹے ہفتے کیلئے ججز روسٹر کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوگیا،رواں ہفتے میں ملتان بنچ میں ایک ڈویژن اور3 سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں، ڈویژن بنچ میں جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس محمد امجد رفیق جبکہ ان کے ساتھ سنگل بنچ میں جسٹس سلطان تنویر احمد بھی کیسز پر سماعت کرینگے، فاضل ججز صرف ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے،بہاولپور بنچ میں بھی رواں ہفتے 2 جج صاحبان فرائض سر انجام دیں گے، ڈویژن بنچ میں جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس احمد ندیم ارشد ارجنٹ کیسز پر سماعت کرینگے جبکہ سنگل بنچ میں بھی فاضل ججز شامل ہیں ۔