• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالے شیشوں کا استعمال‘ ڈبل سواری اور تجاوزات پر 11680 افرادگرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ڈبل سواری‘ کالے شیشوں کے استعمال اور تجاوزات قائم کرنے پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران 11680 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔تفصیلات کے مطابق *صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کے احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت* کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں نے شہر کے تمام سیکٹروں میں ڈبل سواری کے مرتکب افراد‘ تجاوزات قائم کرنے اور کالے شیشے استعمال کرنے پر 11680 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے گاڑیوں سے کالے شیشے اتارنے سمیت ڈبل سواری کے مرتکب افراد کی سینکڑوں موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردی گئی ہیں۔ *چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت* نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کرکے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔کالے شیشوں کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد ہے جس کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس پشاور الرٹ ہے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی کیونکہ قانون ہر خاص و عام کیلئے یکساں ہے جس سے کوئی مبرا نہیں ہے۔
پشاور سے مزید