• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کی کوٹہ پالیسی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا ‘شفیع اللہ

پشاور ( جنگ نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونین خصوصی برائے جیل خانہ جات شفیع اللہ خان اور اقلیتی امور وزیر زادہ نے گزشتہ روز پشاور محکمہ جیل خانہ جات میں مردان ڈویژن میں نئے بھرتی ہونے والے اقلیتی برادری کے لوگوں کو بطور جیل وارڈن تقرری کے آرڈر دیئے۔انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے اقلیتوں کی کوٹہ پالیسی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جس کی بدولت اقلیتی برادری کو ان کا حق مل گیا اور آئندہ بھی ہونے والے ملازمتوں میں ان کا خاص خیال رکھا جائے گا۔انہوں اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں اور خوشی ہے کہ آج اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو صوبے کے تمام محکموں میں ملازمتیں مل رہی ہیں جو خوش آئند ہیں موجودہ حکومت نے اقلیتی برادری کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور انہیں بہتر تعلیم وصحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔
پشاور سے مزید