• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقابلۂ حسن میں اب شادی شدہ خواتین اور مائیں بھی حصہ لے سکیں گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دُنیا کی حسین ترین خاتون کا انتخاب کرنے والے امریکی ملٹی نیشنل ادارے ’مس یونیورس‘ کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار مقابلۂ حسن میں حصہ لینے کے لیے شادی شدہ خواتین اور ماؤں کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2022 ماؤں اور شادی شدہ خواتین کے لیے پابندیوں کا آخری سال ہے کیونکہ رواں سال کے بعد سے یہ خواتین بھی مس یونیورس کے مقابلے کی اُمیدوار بن سکیں گی۔

اب تک مقابلہ حسن میں 18 سے 28 سال کی عمر کی وہ خواتین حصہ لیتی آرہی تھیں جوکہ کنواری ہوتی تھیں۔

اس کے علاوہ ’مس یونیورس‘ کا تاج عام طور پر 21 سے 26 سالہ کی دوشیزائیں ہی پہننے میں کامیاب ہوئی ہیں لیکن اب اس مقابلے میں شادی شدہ اور بچوں والی خواتین بھی حصہ لے سکیں گی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قوانین 2023 میں 72ویں ’مس یونیورس‘ مقابلے کے لیے لاگو ہوں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید