• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی ملازمین کو عدالت سے ریلیف نہ مل سکا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر تحریک انصاف کے شعبہ مالیات کے چار ملازمین کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا ، ایف آئی اے پی ٹی آئی ملازمین کیخلاف کارروائی جاری رکھے گی

، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو جاری ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے شعبہ فنانس کے ملازمین نے ایف آئی اے کے جن نوٹسز کیخلاف درخواست دائر کی گئی ان پر عملدرآمد ہو چکا ہے ، ملازمین کے نوٹسز کا جواب دینے اور شامل تفتیش ہونے کے بعد درخواست غیرموثر ہو گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید