• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کا شہر میں 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعتراف، رات بجلی بندش روکنے سے انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر کے کسی بھی حصے میں 10گھنٹے سے زائد بجلی بند نہیں کی جارہی جبکہ رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ناگزیر ہے شہر میں رات دو بار بجلی بند کرنے اور مجموعی طور پر بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کی خبروں پر جمعرات کو ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نہیں کیا جارہا اور شیڈول میں بھی کوئی اضافہ یا تبدیلی نہیں کی گئی.

 ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی ویب سائٹ پر موجود 30جون کو جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ہےبجلی کا شارٹ فال 24 گھنٹے برقرار رہنے کے باعث رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ناگزیر ہےتاہم شہر کے کسی بھی حصے میں 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈ کی خبروں کی تردید کرتے ہیں.

 بلوں کی عدم ادائیگی اور تکنیکی وجوہات کی بناء پر بجلی کی بندش کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں دریں اثنا کے الیکٹرک نے رات کے اوقات میں دوبار بجلی بند کر کے لوگوں کو جگائے رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا

اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ اور شوریوں کے احتجاج کے باوجودحکام کی پراسرار خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے کوئی افسر درست بات بتانے یا شہریوں کی تکلیف دور کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتا،شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں،یاد رہے کے الیکٹرک کے اس عمل پر صارفین شدید نالاں ہیں

لیکن ابھی تک ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو سکی ہےدن کو بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہتا ہے کے الیکٹر ک مجموعی طور مختلف علاقوں میں چار سے لے کر بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے جس سے کراچی کے لوگوں کے معمولات زندگی گی بری طرح متاثر ہیں کے الیکٹرک بجلی بندش کی پیشگی شیڈول جاری کرنے کا دعویٰ تو کرتی ہے لیکن یہیہ شیڈول کبھی سامنے نہیں آیا کہیہ لوڈشیڈنگ کب مکمل کب ختم یا اس میں کمی ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید