• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبارات کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ حل کردیا، شرجیل میمن

کراچی (جنگ نیوز) صوبائی وزير اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اخبارات کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ حل کر دیا ہے، نان بجٹڈ اشتہارات کی ادائیگی ہر ماہ کی5 تاریخ سے قبل کی جارہی ہے، سندھ سے شائع ہونیوالے اخبارات کو سرکاری اشتہارات کے مناسب اجراء کیلئے اقدامات کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی سندھ کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں سید سرمد علی، اطہر قاضی، ناز آفرین، شہاب زبیری، قاضی اسد عابد، جاوید مہر شمسی، یونس مہر، رفیق پیرزادہ، ممتاز پھلپھوٹو شامل تھے۔ سیکرٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی، ڈائریکٹر جنرل غلام الثقلین، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان، ڈائریکٹر اشتہارات عزیز ھکڑو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل، سرکاری اشتہارات کی منصفانہ تقسیم اور واجبات کی بروقت ادائیگی و باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صوبائی وزیر کو اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ شرجیل انعام میمن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پرنٹ پیپر کی قیمتوں میں اضافے نے اخباری صنعت کو سخت متاثر کیا ہے لہذا پرنٹ میڈیا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اشتہارات کی نئی پالیسی 2022 میں صرف باقاعدگی سے شائع ہونیوالے اخبارات کو اشتہارات کے اجراء کو یقینی بنایا گیا ہے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافتی اداروں کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید