لاہور(خبرنگار) وزیر جنگلات و جنگلی حیات کی ہدایت پر سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے بہاولپور اور بہاولنگر کے 5افسرمعطل کردئیے ۔ اختیارات کے ناجائز استعمال، مالی و اخلاقی اور پیشہ ورانہ بدانتظامی، فنڈز میں خورد برد اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤسز کے غلط استعمال کے الزام میں معطل کیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں رینج فاریسٹ آفیسرز سفارش علی، منیر انجم، ریاض احمد، سب ڈویژن فاریسٹ آفیسر فرید احمد اور ڈویژنل اکاؤنٹنٹ محمد ظفر شامل ہیں۔ افسران کو پیڈا ایکٹ 2006 کے سیکشن 6 کے تحت 3 ماہ کیلئے معطل کیا گیا۔