• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اساتذہ کے مطالبات فوری تسلیم کرے، بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ،ممبر سنٹرل کمیٹی و صدر کوئٹہ غلام نبی مری ، رضا جان شاہی زئی نے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے تادمِ مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں اساتذہ و قائدین کی تشویشناک صحت کا سن دوبارہ کیمپ کا دورہ کر کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کیا اورانکے مطالبات کی بھرپور حمایت کی، انہوں نے اساتذہ قائدین کی حال پرسی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اساتذہ کے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں ،انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی طرف سے مکمل حمایت اور سپورٹ کا یقین دلایا ، اساتذہ قائدین نے بی این پی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید