• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ،تنخواہوں کی عدم فراہمی سازش قرار

کوئٹہ( پ ر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی آف بلوچستان کا اہم اجلاس زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ہوا جس میں ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاھ علی بگٹی، فرید خان اچکزئی، گل جان کاکڑ، پروفیسر ارسلان شاہ،پروفیسر نبی ساجد ،صاحب جان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ بلوچستان کے اساتذہ آفیسرزاور ملازمین کو تاحال اس مہینےکی تنخواہ کی عدم فراہمی کو گہری سازش قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ جامعہ بلوچستان کے آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد نومنتخب کابینہ سے مشاورت کے بعد بروز سوموار کو سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ اور صوبائی و مرکزی حکومت پر عائد ہوگی ۔واضح رہے کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین کو پچھلے مہینےکو بھی مکمل تنخواہ ادا نہیں کی گئی تھی اجلاس میں کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر، ٹریڑار اور رجسٹرار کو اب عملی طور پر جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین کے احتجاج میں شامل ہونا چاہیے اور صوبائی اور مرکزی حکومت کو بتانا چاہیں کہ اس کم بجٹ پر جامعہ بلوچستان کو نہیں چلایا جاسکتا ۔اجلاس میں صوبائی ومرکزی حکومت اور چانسلر و گورنر بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان کی مالی بحران کے خاتمے کیلئے فوری طور پر بہل آوٹ پیکیج کا اعلان کیا جائے اور صوبائی حکومت جامعات کی گرانٹس ان ایڈز میں کم ازکم دس ارب روپے مختص کریں اور مرکزی حکومت ملک بھر کی جامعات کی ریکرنگ بجٹ میں کم از کم 150 ارب روپے جاری کرے۔
کوئٹہ سے مزید