• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ایکسپریس وے، متاثرین کو پلاٹ دینے کے حوالے سے رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے سے متعلق درخواست پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ میں لیاری ایکسپریس وے متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے سے معلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ کو طلب کیا تھا۔ ڈپارٹمنٹ کے وکیل نے موقف دیا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کا تبادلہ ہوچکا۔ متبادل پلاٹ دینے کی آفر کی مگر درخواست گزار کو قبول نہیں۔ درخواست گزار کے وکیل تجمل لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو پلاٹ دیا جا رہا تھا وہ عدالتی تنازعہ کا حصہ ہے۔ عدالت نے لیاری ایکسپریس ڈیپارٹمنٹ سے تنازعات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے، ڈپارٹمنٹ کی کتنی اراضی متنازعہ ہوچکی۔ عدالت نے لیاری ایکسپریس پروجیکٹ ڈائریکٹر سے تفصیلات طلب کرلیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید