• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی، دن رات بجلی بند، پریشان شہری سڑکوں پر آگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے زائد بلوں اور بجلی کے نرخوں میں ہوشرباا ضافے کے باوجود شہر بھرمیں دن اور رات کو کئی کئی گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی کی طویل بندش ا کے خلاف عوام سٹرکوں پر آگئے ،پریشان مشتعل شہریوں کے احتجاجی مظاہرے ،ٹائر نذر آتش اورسڑک پر رکاوٹیں کھڑی کے ٹریفک معطل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعےکو مختلف علاقوں اسکاوٹ کالونی ، میٹروول تھرڈ، مدراس چوک اسکیم 33 ،فیڈرل بی ایریا ،عزیز آباد بلاک 8گلشن یاسین ،گلشن شمیم ،گلشن اقبا ل، لیاقت آباد، گلشن حدیداور دیگر علاقوں میں مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں اور ایلنڈر روڈ پر واقع کے الیکٹرک دفترپر پتھر او اور توڑ پھوڑ کی جس کےباعث عملہ دفتر میں محصور ہو گیا.

مشتعل شہریوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے لگائے، وزیراعلی ہاوس سے متصل ہجرت کالونی کے مکینوں نے بد ترین لوڈشیڈنگ کےخلاف مظاہرین شاہین کمپلیکس کے قریب کے الیکٹرک دفتر کے باہر ہجرت کالونی کے مکینوں نے 5 گھنٹوں سے زائد دیر تک مظا ہرہ کیا، مظاہرین کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے اعلان تک دھرنا دے دیا.

بعد ازاں مظاہرین اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے ، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، مظاہرے کے باعث ڈاکٹر ضیاءالدین احمد خان روڈ، پی آئی ڈی سی، آئی آئی چندریگر روڈ اور متصل علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں .

مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر بھر دن اور رات کے اوقات میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

 علاوہ ازیں گلشن حدید میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج مظاہر کیا گیا مظاہرےمیں تاجر برادری اور عوام کی بڑی تعداد موجودکے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگائے اور الیکٹرک آفس پر احتجاج کیا.

 شہر بھر میں پبلک کونسل اور مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے ہمراہ احتجاج مظاہرہ جاری ہیں عوام کا پولیس سے مذاکرات کرنے سے انکار مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کے الیکٹرک گلشن حدید کے جی ایم کو بلاؤ تو مذاکرات ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید