• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان انخلا بڑی غلطی، دوحہ معاہدہ شکست کی وجہ بنا، سابق امریکی فوجی سربراہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سابق سربراہ جنرل کنیتھ مکینزی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا بڑی غلطی تھی اور دوحہ معاہدہ افغانستان میں شکست کی وجہ بنے، اسامہ بن لادن کو 2001-2002 میں پکڑنےکا موقع ملا تھا لیکن ہم نےایسا نہیں کیا۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل میکنزی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا میرا فیصلہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا میری رائے میں امریکی افواج کو افغانستان میں رکنا چاہیے تھا، انہوں نے بتایا کہ ان کا خیال تھا کہ 2500 امریکی فوجی اہلکاروں کا ایک ساتھ مکمل انخلا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ مجھے خدشہ تھا کہ امریکی فوج ہٹے گی تو افغان حکومت گر جائے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید