کراچی (نیوز ڈیسک)فوجی ٹھیکوں میں مبینہ رشوت، ملائیشیا میں سابق آرمی چیف گرفتار ،کمیشن کا سابق چیف اور ان کی دو بیویوں کو حراست میں رکھنے کی اجازت لینے کیلئے درخواست دائر کرنے کا اعلان،برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائشیا کی اینٹی کرپشن اتھارٹیز نے سابق فوجی چیف محمد حفیظ الدین جانتان اور چار دیگر افراد کو فوجی کانٹریکٹس میں مبینہ رشوت کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ سابق چیف اور ان کی دو بیویوں کو عدالت سے حراست میں رکھنے کی اجازت لینے کے لیے کمیشن نے درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔